سعودی انٹیلی جنس چیف روبصحت،جلد دوبارہ اپنا عہدہ سنھالیں گے،عہدے سنبھالنے کے بعدشہزادہ بندرکو برطرف کرنے کا پروپیگنڈادم توڑ جائیگا،سعودی اہلکار

بدھ 26 مارچ 2014 14:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء)سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان دوبارہ اپنا منصب سنبھالنے کے لیے جلد دارالحکومت ریاض پہنچیں گے ،عرب ٹی وی کے مطابق ایک باخبر سعودی اہلکار نے اس امر کی تصدیق کی کہ شہزادہ بندر جلد وطن واپس آرہے ہیں،اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ بلاشبہ ایران ،شام اور لبنان کے لیے ایک بری خبر ہے خاص طور پر سعودی عرب مخالف میڈیا کے لیے جو گذشتہ دوماہ سے یہ جھوٹا پروپیگنڈا کررہا تھا کہ شہزادہ بندر کو برطرف کردیا گیا ہے اور اسی وجہ سے وہ منظر سے غائب ہیں اور یہ کہ سعودی عرب نے علاقائی تنازعے سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے،انہوں نے کہاکہ شہزادہ بندر طبی وجوہ کی بنا پر منظرسے غائب تھے۔

(جاری ہے)

البتہ انھوں نے اسی ہفتے مراکش کے شہر مراکش میں اپنی ذمے داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں اور انھوں نے سابق لبنانی وزیراعظم سعد حریری اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے۔