امارات میں دنیا کی پہلی اسمارٹ ای مارکیٹ کا آغازکردیا گیا

جمعہ 28 مارچ 2014 17:22

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اینڈورائڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا کی پہلی اسمارٹ ایپلی کیشن الیکٹرانک مارکیٹ متعارف کرانے میں کامیابی حاصل کر لی، مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ایک سو اسمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین کو ایک چھت تلے 700 قسم کی خدمات مہیا کی جائیں گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نئی سروس کی خوبیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ ”ای مارکیٹنگ“ کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائیگی اور آئند سال کے وسط تک اس اسمارٹ ایپلی کیشن کی مدد سے شہریوں کو کئی دیگر شعبوں میں بھی سہولیات اور رسائی فراہم کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ حکومت اسمارٹ اپیلی کیشن سروسز کو اماراتی شہریوں کے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کیلئے کوشاں ہے اور سروسز تک زیادہ سہل اور براہ راست رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے جتنی زیادہ اسمارٹ ایپلی کیشن کی سہولیات میسر ہوں گی شہریوں کی زندگی اتنی ہی زیادہ خوشحال اور پْرسکون ہو گی۔

متعلقہ عنوان :