ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے غریب قیدیوں کی رہائی کافیصلہ کیا،چوہدری عبدالوحید آرائیں، قید یوں کو تمام سہو لیات سے آرا ستہ کیا جا ئے ، صفائی ستھرا ئی اور صحت کے حوا لے سے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں،صوبائی وزیرکی سپرٹنڈنٹ جیل کو ہدایت

جمعہ 28 مارچ 2014 20:25

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے غریب قیدیوں کی رہائی کافیصلہ کیا،چوہدری ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) صو بائی وزیر جیل خا نہ جات چو ہدری عبدا لو حید آرا ئیں نے کہا ہے کہ ملک کی تایخ میں پہلی بار کسی حکو مت نے ایسے غریب قیدیوں کو رہا ئی دینے کا فیصلہ کیا جو سزا پوری ہو نے اور جر ما نہ کی رقم ادا نہ کر نے پر قید کاٹ رہے تھے ۔ان خیا لات کا اظہار صو با ئی وزیر نے اٹک جیل کے دورے کے موقع پر کیا ۔صو با ئی وزیر نے اٹک جیل میں 16ایسے قیدیوں کو فوری رہا کر نے کا حکم دیا جو جر ما نہ کی رقم ادا نہ کر نے پر مزید قید کاٹ رہے تھے اور ان رہا ئی پا نے وا لے قید یوں کو صو با ئی وزیر ے دس دس ہزار رو پے بھی دیے تا کہ یہ قیدی اپنے گھروں میں جا کر بچوں کے ساتھ خو شگوار ما حول میں رہ سکیں ۔

چو ہدری عبدا لو حید آرا ئیں نے جیل کی مختلف بیر کوں کا دورہ اور قید یوں سے ملاقات کی اور ان کو در پیش مشکلات کو فوری حل کر نے کا حکم دیتے ہو ئے جیل انتظا میہ کو ہدا یت کی کہ آئندہ کسی بھی قسم کی کو ئی شکا یت ملی تو اس اہلکار کی خیر نہیں ہو گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل حکام کو جیل کی سیکورٹی مز ید سخت کر نے کی ہدا یت بھی جاری کیں اور کہا کہ قید یوں کی سہو لت کے لیے پی سی او کا ؤ نٹر بھی بنا ئیں جائے تا کہ قید ی اپنے اہل خا نہ سے مہینہ میں ایک دفعہ بات چیت کر سکیں اور کسی بھی قیدی کے پاس مو با ئل فون نہیں ہو نا چا ہیے ۔

اس موقع پر صو با ئی وزیر نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ہدا یت کی کہ جیل کے ما حول کو مز ید بہتر بناتے ہو ئے قید یوں کو تمام سہو لیات سے آرا ستہ کیا جا ئے اور ان کی صفائی ستھرا ئی اور صحت کے حوا لے سے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :