بروقت طبی سہولیات نہ دینے پر شاہ زیب باجوہ کے اہلخانہ کا امریکی اسپتال کیخلاف ہرجانے کا دعوی

ہفتہ 29 مارچ 2014 11:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)امریکا میں حادثے کا شکار ہونے والے شاہ زیب باجوہ کے اہل خانہ نے بروقت طبی سہولتات فراہم نہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کے خلاف 75 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔ شاہ زیب کے اہل خانہ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے کلوکیٹ کمیونٹی میموریل اسپتال اور ڈاکٹر پیٹر اولسن کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے 75 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شاہ زیب باجوہ کو بروقت طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اس کی سانس بھی وقت پر بحال نہیں کی گئی جس کے شاہ زیب کے دماغ کو مسلسل نقصان پہنچا دوسری جانب اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر پیٹر اولسن نے ہرجانے کے دعوے کے خلاف تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا محمد شاہ زیب باجوہ 13 نومبرکو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد وہ کئی ماہ تک کوما میں رہا اور تاحال اس کا علاج جاری ہے۔