برازیل میں فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سینکڑوں افراد کا احتجاج ،حکومت سے رقم تعلیم اور صحت پر لگانے کا مطالبہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:49

ساؤ پالو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) برازیل میں فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سینکڑوں افراد نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔ برازیل میں ورلڈکپ فٹبال کا آغاز ڈھائی ماہ بعد ہوگا تاہم اس کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے ،ساؤپالو میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت ورلڈکپ پر رقم خرچ کرنے کی بجائے تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر لگائے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں معمولی جھڑپیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :