بھارت کو پولیو سے پاک ملک قرار دینا سنگ ہے ، نئی دہلی پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کرے گا ، پرناب مکھر جی

اتوار 30 مارچ 2014 15:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت کو پولیو سے پاک ملک قرار دینا سنگ ہے ، نئی دہلی پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کریگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے کہاکہ پولیو کی بیماری کے خاتمے میں بھارتی حکومت پڑوسی ملک پاکستان سمیت افغانستان اور نائجیریا کی بھی مدد کرے۔ مکھرجی نے کہاکہ بھارتی ڈاکٹرز پولی وائرس ختم کرنے کے ساتھ ان تینوں ممالک کا صحت کا نظام بہتر کرنے میں مکمل تعاون کریں۔ صحت کے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او نے حال ہی میں بھارت کو پولیو سے پاک ملک قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :