ارباب غلام رحیم کہتے ہیں اسمبلی میں سب بیکار لوگ بیٹھے ہیں ،آغا سراج درانی ،سابق وزیراعلی سندھ کی طبیعت تو ٹھیک ہے وہ چھٹی کی درخواست بھی نہیں دیتے ، گزشتہ پانچ سال بھی وہ چھٹی پر رہے
پیر 31 مارچ 2014 19:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیر کو ایوان کو بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر غلام ارباب رحیم نے تھر میں بیان دیا ہے کہ ”وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس لئے نہیں آتے کہ اسمبلی میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے اور اسمبلی میں سب بیکار لوگ بیٹھے ہیں۔“ اسپیکر نے کچھ ارکان سے پوچھا کہ ان کی طبیعت تو ٹھیک ہے۔
وہ چھٹی کی درخواست بھی نہیں دیتے۔ گذشتہ پانچ سال وہ چھٹی پر رہے۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ارباب رحیم اپنے پوتے کی دستاربندی میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے رکن میر نادر خان مگسی نے کہا کہ اگر کوئی رکن چھٹی کی بغیر مسلسل ایوان میں غیر حاضر رہے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ تو ایوان نے کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر کوئی رکن مسلسل 40 دن تک اجلاس میں نہ آئے تو اسے چھٹی نہیں دینی چاہیے۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نہ خود ایوان میں آتے ہیں اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دیتے ہیں۔ ایوان کو چاہیے کہ ان کی رکنیت ختم کرکے کسی دوسرے شخص کو ان کی نشست سے منتخب کرایا جائے تاکہ نیا رکن اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.