حکومت نے ایک سال میں صحت اور تعلیم میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 31 مارچ 2014 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو بنے ہوئے ایک سال ہوچکے ہیں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کو ڈیفنس پوزیشن پر نہیں جانا چاہیے تمام وزراء بااختیار ہے میں اس بات پر اتفاق نہیں کرتا کہ ایک سال میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں کوئی بہتری نہیں آئی صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا انہوں نے یہ بات پیر کی شام کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے جو کرپشن کیا ہے اس کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہے 8ہزار لوگوں کو برتی کیا گیا جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے من پسند لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر غلط کام کی سفارش میں بھی کروں تو وزراء کو چاہیے کہ وہ اسے مسترد کردیں میرے پاس دن میں ہزاروں سفارشیں آتی ہے مگر میں صرف جائز سفارش قبول کرتا ہوں غلط سفارش کو مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کو کریڈیٹ جاتا ہے کہ سکول کھلنے کیساتھ ہی سرکاری سکولوں میں بچوں کو کتابیں مل گئی ہیں جبکہ سابقہ دور میں کتابیں نہیں ملی تھی انہوں نے کہا کہ میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی سے خوش ہو امن وامان پر توجہ دے رہے ہیں انشاء اللہ اس پر بھی قابو پالیں گے انہوں نے کہاکہ ہم سنجیدہ ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور ہر صورت میں اس میں کامیاب ہوجائینگے ۔

متعلقہ عنوان :