سائرہ افضل تارڑ کا غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم ،تین رکنی کمیٹی تشکیل

پیر 31 مارچ 2014 20:00

سائرہ افضل تارڑ کا غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء)وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر ان کمپنیوں کے خلاف جنہوں نے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتیں بڑھائیں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار کو ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں فوراً قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اجلاس کو بتایا کہ ہم 18 کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کارروائی کر رہے تھے ان کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے عدالت اعظمیٰ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیرمملکت نے اس بارے میں معاملے کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے C.E.O Drepکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کی سفارشات پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ کمیٹی مارکیٹ میں ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیگی اورغیر قانونی طور پر بڑھائی ہوئی قیمتوں کی فوری اطلاع متعلقہ احکام کو دے گی۔ تاکہ مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔