حکومت کی پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے وطن لانے کی پیشکش،سب پرویز مشرف کی والدہ کی صحت یابی کیلئے سچے دل سے دعا گو ہیں ،مشرف کی والدہ کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ،سندھ حکومت اور بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے والے مجرم نہیں بچ پائیں گے ،صحافیوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ،اپنی ذمہ داریاں پوریاں کرینگے ، وزیر اطلاعات و نشریات کا اسمبلی میں اظہار خیال ۔ تفصیلی خبر

پیر 31 مارچ 2014 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) حکومت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے وطن لانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب پرویز مشرف کی والدہ کی صحت یابی کیلئے سچے دل سے دعا گو ہیں ،مشرف کی والدہ کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ،سندھ حکومت اور بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے والے مجرم نہیں بچ پائیں گے ،صحافیوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ،اپنی ذمہ داریاں پوریاں کرینگے ۔

(جاری ہے)

پیرکو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ محمود اچکزئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بات سب کے دلوں میں تھے وہ اس کو زبان پر لائے اور ہم سب کی ترجمانی کی انہوں نے کہاکہ یقینا آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے سنہری دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا 65سال کی تاریخ میں قانون زیر دست رکھا گیا قانون طاقت ور لوگوں کے ہاتھ کی چھڑی بن کر رہا وہ ایک اس چھڑ ی سے جس طرح چاہتے ملک اور عوام کو ہانکتے انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے ہر جبر کا سامنا کیا اور ملک میں آئین کی حکمرانی کی خاطر جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین کی حکمرانی کی خاطر جدو جہد کی اور ملک میں فرد کی بجائے قانون کی بالادستی کی جدو جہد کی ہم سب کے بچاؤ کا راستہ یہی تھا کہ ملک میں قانون کو مضبوط کیا جائے ہم بطور سیاسی کارکن کمزور تھے مگر ہم نے اپنا فرض پورا کیا انہوں نے کہاکہ ہم سب پرویز مشرف کی والدہ کی صحت یابی کیلئے سچے دل سے دعا گو ہیں اللہ ان کی عمر دراز کرے اور ان کا سایہ پرویز مشرف پر قائم رہے انہوں نے کہاکہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے پیشکش کرتا ہوں پرویز مشرف کی والدہ کو ائیر ایمبو لینس کے ذریعے اپنے وطن لایا جائے اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو ایک تنظیم کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں جس میں پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف بھی اشارہ کیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی کی سربراہی میں فوری طورپر کمیٹی قائم کی جس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جو بھی مجرم ہوا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اس کے خلاف کارروائی کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے انہوں نے خط کا متن پڑھ کر سنایا جو ایک تنظیم کی طرف سے سندھ حکومت کو لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کراچی آپریشن پر جو کچھ ہورہا ہے اس پر ہم اپنے ہتھیاروں کا رخ سندھ پولیس ،رینجرز ، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی طرف موڑ دینگے اپوزیشن کی شیری مزاری اور ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر ارکان نے مطالبہ کیا کہ تنظیم کا نام بتایا جائے جس پر پرویز رشید نے کہاکہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ہوسکتا ہے کسی نے ایسے ہی تنظیم کا نام لکھ دیا ہو تحقیقات کے نتیجے میں جو بھی نام سامنے آئیگا حکومت ایوان کوآگاہ کریگی انہوں نے کہاکہ تمام حکومتیں پاکستان کی ہیں دھمکیاں دینے والوں نے اگر ایک حکومت کو دھمکی دی ہے تووہ پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے بلاول بھٹو کی زندگی اتنی قیمتی ہے جتنی کسی دوسرے کی ہے میری زندگی سے بھی زیادہ قیمتی ہے بلاول بھٹو نے بہت دکھ دیکھے ہیں انہوں نے کہاکہ جیسے ہی دھمکی کی بات میڈیا پر آئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طورپر آئی جی پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی حالانکہ یہ بھی ہوسکتا تھا کہ سندھ حکومت کوئی ایف آئی آر درج کرتی اور پھر ہم کوئی تحقیقات کرتے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایف آئی آر کا انتظار نہیں کیا اور میڈیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت اور بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے والے مجرم نہیں بچ پائیں گے جس نے بھی دھمکی دی ہے وفاقی اور پنجاب حکومت اس کے خلاف کارروائی کریگی اور اپنی ذمہ داری پوری کرے گی تحقیقات جاری ہیں وزیر اطلاعات نے لاہور میں اینکر پرسن رضا رومی پر لاہور میں حملے کی مذمت اور بتایا کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ڈرائیور شہید ہوگیا اور رضا رومی محفوظ رہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کیا گیا گارڈ بھی زخمی ہوا وزیر اطلاعات نے کہاکہ صحافیوں کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کریں گے بابر خان ولی کیس کافی عرصے سے زیر التواء تھا وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی سے ولی خان بابر کے مجرموں کوسزا ہو چکی ہے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں گی ۔