اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کو اپنے فارم ہاؤس پر منتقل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ،سابق صدر اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ذہنی تناؤ کا شکارہیں ،ذرائع

منگل 1 اپریل 2014 21:02

اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کو اپنے فارم ہاؤس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کو اپنے فارم ہاؤس پر منتقل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی میں زیرعلاج پرویزمشرف اپنی رہائش گاہ فارم ہاؤس جانے کیلئے اصرار کررہے ہیں تاہم میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کے بعد انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کے قریبی عزیزواقارب نے بھی مشرف کو فارم ہاؤس منتقل نہ ہونے کا مشورہ دیا ،پرویزمشرف کے شوگر اور کولیسٹرول میں بھی گزشتہ رات سے کافی اضافہ ہے، سابق صدر اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ذہنی تناؤ کا شکارہیں۔

متعلقہ عنوان :