لوگوں کی صحت کیلئے کھیلوں کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے‘سلمان خان

بدھ 2 اپریل 2014 13:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) بالی وڈ سٹار سلمان خان کا خیال ہے کہ اگر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کو زیادہ سے زیادہ تمغے حاصل کرنا ہے تو کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولتوں میں زبردست اضافہ کرنا ہوگا اور نئے کھلاڑیوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔کھیل کے موضوع پر بننے والی ایک فلم ”خواب“ کے البم کی لانچ کے موقع پر سلمان خان نے کہاکہ میں نے فٹ بال، کرکٹ، ہاکی سے لے کر تمام طرح کی گیمز کھیلی ہیں۔

میرے خیال میں ملک کے لوگوں کی صحت کے لیے کھیلوں کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹریننگ کا انتظام ناکافی ہے۔ ایسے میں ہم یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہم نے میڈل نہیں جیتے، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا؟انھوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہاں کچھ ہے ہی نہیں۔

(جاری ہے)

مجھے لگتا ہے کہ پورے ملک کو ہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

فلم ”خواب“ کی تھیم بھی یہی ہے۔ یہ ملک میں کھلاڑیوں کو پیش آنے والی مشکلات پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں یہ پیش کیا گیا ہے کہ کس طرح کھیل کی دنیا میں موجود بدعنوانی کھلاڑیوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیتی۔سلمان پچھلے دنوں نابینا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہونے والے تقریب میں موجود تھے-سلمان خان نے کہاکہ تربیت کے سازو سامان اور کوچنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی غریب کھلاڑیوں کے لیے علیحدہ کوٹہ ہونا چاہیے۔ ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑی تبدیلی آئے گی۔اس کے ساتھ سلمان نے چھوٹی فلموں کو تعاون دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ بہت سی چھوٹے بجٹ کی فلمیں بڑے جوش سے بنائی جاتی ہیں لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے ریلیز نہیں ہو پاتیں۔ ہمیں ایسی فلموں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے اس بیان اور اس پر عملی قدم کے باوجود حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’اوتری“ ( جسے سلمان خان نے کافی پرموٹ کیا تھا) سپرفلاپ ہو گئی۔ فلم کو سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :