تنہائی مردوں کو کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے، تحقیق

جمعہ 4 اپریل 2014 12:41

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)تنہائی مَردوں کو جلد کے کینسر میں مبتلا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے ملتے جلتے رہیں اور ماہانہ چیک اپ کروائیں کیونکہ تنہائی جلد کے کینسر میں مبتلا کردیتی ہے۔سوئیڈن میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق تنہا رہنے والے مردوں میں جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کاخطرہ زیادہ ہوتا ہے اور یہ مرض جلدی تشخیص نہ ہونے کی صورت میں جان لیوا بھی ہوسکتاہے۔تحقیق کے مطابق ابتدائی مرحلے پر کینسر کی تشخیص سے صحت یابی کا امکان 90 فیصدہوتا ہے۔