امریکہ ، ٹیکساس میں فوجی اڈے پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا

جمعہ 4 اپریل 2014 14:41

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے پرفائرنگ کرنے والا فوجی ذہنی مریض تھا۔ فوجی اڈے فورٹ ہوڈ کے بیس کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مارک میلی نے میڈیاکوبتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ مرنے والا 34 سالہ فوجی آئیون لوپیز ذہنی مریض تھا اورفائرنگ سے پہلے اس کی دوسرے فوجی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا۔ انہوں ے کہاکہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لوپیزکس کونشانہ بناناچاہتاتھا۔ گزشتہ روزفورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے، ان میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے پر صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اپنی فوج کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :