حج اور عمر ہ کیلئے آنیوالوں کو گردن توڑ بخار‘موسمی زکام ‘پولیواور زہر خورانی سے بچاؤ کی ویکیسن لگوانے کی ہدایت

جمعہ 4 اپریل 2014 17:56

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) سعودی وزارت ِ صحت نے حج اور عمر ہ کے لئے آنے والوں کو متعدی امرض سے بچنے کیلئے گردن توڑ بخار‘موسمی زکام ‘پولیواور زہر خورانی(فوڈ پوائزننگ)سے بچاؤ کی ویکیسن لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ یہ ویکسین سفر شروع کرنے سے دس روز قبل لگوائی جائے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت نے وزارتِ خارجہ کے ذریعے دوسرے ملکوں میں قائم سعودی سفار ت خانوں کوحج و عمرہ کے لئے ویزوں کے اجراء سے قبل درخواست گزاروں سے ان ہدایات پر عمل یقینی بنانے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :