جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کا کانگریس کی حمایت کا اعلان،کمیونزم کرپشن سے بھی بڑا خطرہ ہے، بھارتی مسلمان سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنائیں،پریس کانفرنس

جمعہ 4 اپریل 2014 21:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھارت کی حکمراں جماعت کانگرس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیونزم کرپشن سے بھی بڑا خطرہ ہے، بھارتی مسلمان سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنائیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد شاہ بخاری کا کہنا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارتی مسلمان سیکولر طاقتوں کو مستحکم بنائیں، سید امام احمد بخاری نے کہاکہ ، سید احمد شاہ بخاری نے سماج وادی پارٹی اور بھوجن سماج پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتیں مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

شاہی امام نے 2004 کے انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت کانگرس نے مسلمانوں کے 36فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی صرف سات فیصد مسلمان ووٹرز کو متاثر کر سکی۔

متعلقہ عنوان :