اپنی تصویریں کھینچنا اور انٹرنیٹ پر ڈالنا دماغی خلل کی نشانی ہے، ماہرین نفسیات

ہفتہ 5 اپریل 2014 15:46

اپنی تصویریں کھینچنا اور انٹرنیٹ پر ڈالنا دماغی خلل کی نشانی ہے، ماہرین ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) آپ کے پاس کیمرے والا فون ہے؟آپ اپنی تصویریں خود تو نہیں کھینچتے؟ ان تصویروں کو انٹرنیٹ پر تو نہیں ڈالتے؟ یہ اچھی عادت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

American-Psychiatric-Association نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپنے موبائل کیمروں سے اپنی تصویریں خود ہی کھینچنا اور پھر انہیں سماجی ویب سائٹ پر ڈالنا،ایک دماغی خلل ہے ، ایسے افراد میں خود اعتمادی کمی ہوتی ہے، وہ لوگ جو دن میں تین بار اپنی تصویریں کھینچتے ہیں اور کسی بھی سماجی ویب سائٹ پر نہیں ڈالتے وہ اس خلل کی بارڈر لائن پر ہوتے ہیں،لیکن وہ لوگ جو تین بار سے زیادہ یہ عمل دہراتے ہیں وہ اس بیماری میں شدت سے مبتلا ہوتے ہیں ۔

ڈاکٹرز کے مطابق اب تک اس دماغی خلل کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :