پشاور: صحت کا انصاف مہم کا دسواں مرحلہ جاری،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اتوار 6 اپریل 2014 12:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کے دسواں مرحلہ جاری ہے۔پروگرام میں 7لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو اور 9دیگر مہلک امراض سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صحت کا انصاف پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر اکرم شاہ کے مطابق پشاور کی 97 یونین کونسلز میں 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین دی جارہی ہے۔مہم کے لئے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت صبح 8 سے شام 5 تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے جبکہ شہر میں چار ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :