وزیراعلی سے برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے میئر کی قیادت میں وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال،راولپنڈی ،اسلام آباد میٹروبس منصوبہ 10ماہ میں مکمل ہو گا ، فیصل آباد اورملتان میں بھی میٹرو بس کی منصوبہ بندی کررہے ہیں‘شہباز شریف ، عوام کو آرام دہ ، سستی او رتیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ،میٹروبسوں پر روزانہ پونے 2لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں،پنجاب پولیس کی جدید خطو ط پر تربیت ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے:وزیر اعلی کی مئیر ندیم علی سے گفتگو،وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے ،میٹرو بس پراجیکٹ عوامی خدمت کی اعلی مثال ہے‘مئیروالٹ ہام فاریسٹ
اتوار 6 اپریل 2014 18:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین عشروں پر محیط بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں -برطانیہ پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ،پنجاب پولیس کی جدید خطو ط پر تربیت ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کاتعاون لائق تحسین ہے-برطانیہ کے عالمی ترقیاتی ادارے (ڈیفڈ) کے اشتراک سے فنی تعلیم کے فروغ کے پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت فراہم کی گئی ہے- برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو ملکی ترقی میں اپنا بھر پو رکردار اداکررہی ہے- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا-صوبائی وزیر ماحولیات کرنل (ر) شجاع خانزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے-ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات، پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی ترقی ، خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہے جبکہ تعلیم ،صحت او ر سماجی ترقی کے دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں-جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے خطے کی جدید فرانزک لیب قائم کی گئی ہے-انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ایک بڑا چیلنج ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کو آرام دہ ، سستی او رتیز رفتار سفری سہولیات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے - لاہورمیں میٹروبس سروس کے منصوبے سے روزانہ پونے 2لاکھ مسافر مستفید ہورہے ہیں-لاہور کے بعد راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس سروس کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے-راولپنڈی -اسلام آباد میٹروبس کے منصوبے کو 10ماہ میں مکمل کیاجائے گا جبکہ فیصل آباد اورملتان میں بھی میٹرو بس سروس کے اجراء کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کے باعث نہ صرف ملک میں روز گار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں بلکہ یورپی یونین کے ممالک میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمد ات میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے-حکومت جی ایس پی پلس کی سہولت کے سنہری موقع سے بھر پو رفائدہ اٹھائے گی او رتمام کنونشنز پر یورپی یونین کے سٹینڈرڈز کے مطابق عمل کیا جائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات یورپی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں-انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اورگارمنٹس کے شعبوں کی برآمدات بڑھنے سے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا،پاکستان کی صنعت ترقی کرے گی اورمعیشت بھی مضبوط ہوگی۔برطانوی شہر والٹ ہام فاریسٹ کے مئیر ندیم علی نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی عوامی خدمت کے کاموں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے۔ پنجاب خصوصا لاہور کی مثالی ترقی نے ہمیں حیران کردیاہے- انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس ایک شاندار عوامی منصوبہ ہے - شہباز شریف نے عالمی معیار کامیٹرو بس جیسا بڑا منصوبہ انتہائی قلیل مدت میں مکمل کرکے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کیاہے۔بلاشبہ میٹروبس پراجیکٹ عوامی وسائل عوام پر صرف کرنے کی شاندار مثال ہے ۔مزید قومی خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.