پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جارہا ہے

پیر 7 اپریل 2014 11:50

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جارہا ہے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا دن منایا جارہا ہے، اس سال کا موضوع ملیریا،ڈینگی اور ویکٹروائرس سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بدترین پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کے باعث یہ بیماریاں ہزاروں جانیں نگل لیتی ہیں۔پاکستان کاشماران ممالک میں ہوتاہے جہاں عوام کی بڑی تعداد آج بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی حالیہ مثال تھرمیں غذائی قلت سے پیداہونیوالی بیماریوں میں سیکڑوں افرادکی اموات ہیں۔

نئے پولیو کیسزکے سامنے آنے سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ پولیو وائرس ابھی تک بچوں کومعذوربنانے کیلیے متحرک ہے۔ہرسال 7 اپریل کوصحت کاعالمی دن منایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

اس برس اس دن کوملیریا،ڈینگی اورویکٹروائرس کیخلاف منایاجارہاہے۔یہ بیماریاں پاکستان میں بھی سیکڑوں جانیں نگل چکی ہیں۔ پاکستان پیڈیا ٹیرک ایسوسی ایشن کے صدر کہتے ہیں حکومتی سطح پر مکمل سرویلینس نہ ہونے کے باعث کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق دنیا کی آبادی کا 50 فیصد حصہ ویکٹربون ڈیزیز میں مبتلا ہے۔اس پر توجہ دیکرمعصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ان امراض سے دنیا بھر میں سالانہ ایک ملین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔کہتے ہیں احتیاط علاج سے بہتر سے طبی ماہرین کے مطابق اگر احتیاطی تدابیر اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے تو ڈینگی، ملیریا اور دیگر وائرل انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :