دل کی خواہش دبا کر لمبی عمر پائیں

بدھ 9 اپریل 2014 12:35

دل کی خواہش دبا کر لمبی عمر پائیں

کینبرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء)طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر آپ لمبی عمر اور صحت مند زندگی چاہتے ہیں تو دل کی خواہش دبا کر اپنی خوراک کو کم کر لیجئے۔ بڑھاپا بھی خوشگوار گزے گا۔ آسٹریلوی ماہرین نے اپنی جدید تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ لمبی زندگی جینے کی خواہش رکھنے والوں کو کم کھانے کی عادت اپنانا ہو گی ۔

(جاری ہے)

کم خوراکی سے نہ صرف لمبی بلکہ صحت مند زندگی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانا جسم کے خلیات کو نقصان دہ تباہی اور کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے۔ اس سے بڑھاپا بھی صحت مند رہتا ہے کیونکہ اس سے خلیات کی ری سائیکلنگ کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔ خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد تیزی سے مرمت ہوتی ہے جس سے انسان تندرست وتوانا رہتا ہے اور لمبے عرصے تک زندہ رہتا ہے۔