برطانیہ کے ہوٹل میں سگریٹ دھماکہ،خاتون ویٹرزخمی ہوگئی

بدھ 9 اپریل 2014 14:18

برطانیہ کے ہوٹل میں سگریٹ دھماکہ،خاتون ویٹرزخمی ہوگئی

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) برطانیہ کے ایک ہوٹل میں سگریٹ دھماکے سے خاتون ویٹرزخمی ہوگئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شمال مشرق کے علاقے یارک شائر کے ریچمنڈ ہوٹل کی ملازمہ18سالہ لورا باٹی گاہکوں کے ساتھ لین دین میں مصروف تھی کہ اچانک اس کے سامنے دھماکہ ہوا،آگ کے شعلے نے خاتون ویٹرکے کپڑے بھی جھلسائے اور بازو کو معمولی زخم بھی آئے ، انہوں نے بتایا کہ آگ کے شعلے کی لپیٹ میں آنے والا بازو دھوئیں اور کالک سے مکمل طور پر سیاہ ہو گیا تھا، الیکٹرانک سگریٹ کے اصل مالک پیٹرسن کا کہنا تھا کہ جب تک وہ سگریٹ میرے پاس تھا میں اسے اپنے ذاتی آئی پیڈ میں چھپا کر رکھتا تھا اس کی بیٹریاں، کمزور تھیں مگر مجھے بھی یہ خدشہ رہا ہے کہ سگریٹ کسی بھی وقت اچانک بھڑک سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :