موٹاپے سے نجات کھانے کے اوقات میں پوشیدہ ہے، ماہرین

ہفتہ 12 اپریل 2014 12:29

موٹاپے سے نجات کھانے کے اوقات میں پوشیدہ ہے، ماہرین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں تو آپ کے اس مسئلے کا حل کھانے کی مقدار میں کمی نہیں بلکہ کھانے کے اوقات میں تبدیلی ہے۔ جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کی مقدار نہیں بلکہ اس کا وقت جسمانی وزن کیلئے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر لوگ اپنے جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ناشتے کیلئے بہترین وقت صبح 7 بج کر 11 منٹ، دوپہر میں 12 بج کر 38 منٹ جبکہ رات کو 6 بج کر 14 منٹ بہترین اوقات ہیں۔ تحقیق کے دوران لوگوں پر مطالعے کے نتیجے میں 84 فیصد افراد نے یہ رائے ظاہر کی کہ کھانے کے مخصوص اوقات موٹاپے سے نجات کیلئے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ 76 فیصد کے خیال میں دن بھر میں سب سے اہم خوراک صبح کے وقت ناشتہ ہوتی ہے کیونکہ اس سے بعد میں پورے دن کیلیوریز کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے کی طرح دوپہر یا رات کا کھانا گول کردینا بھی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے بعد میں لوگوں کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور مضر یا وزن بڑھانے والی اشیاء کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔