ڈینگی کے مچھروں پرقابو پانے کے لئے برازیل میں توارثی مادہ میں تبدیلیوں والے مچھر تیار کرلئے گئے

ہفتہ 12 اپریل 2014 16:42

ڈینگی کے مچھروں پرقابو پانے کے لئے برازیل میں توارثی مادہ میں تبدیلیوں ..

زیورخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اپریل 2014ء) ڈینگی کا باعث بننے والے مچھروں پر قابو پانے کیلئے برازیل میں توارثی مادہ میں تبدیلیوں کے حامل مچھر بڑی تعداد میں پیدا کرکے چھوڑ دیئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے ڈینگی بخار کا باعث بننے والے مچھروں ایڈیس کے جینز میں نان جی ایم ایڈیس کو شامل کیا۔ ان مچھروں کو فرینکین سیکٹرز کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

اور یہ مچھر باہین نامی ریاست کے فارمنگ قصبہ کے جیسکونیا نامی علاقہ میں چھوڑے گئے ہیں۔ جی ایم مچھروں کو پالنے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے والی برازیلی کمپنی کے سربراہ ایڈوملاویسی نے بتایا کہ برازیل میں ڈینگی مچھروں پر قابو پانے کا موجودہ نظام کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے ہمیں ڈینگی کا باعث بننے والے مچھروں کی افزائش پر قابو پانے اور ان مچھروں کو ختم کرنے کے متبادل نظام کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ برازیل میں گزشتہ سال ڈینگی بخار کے 14 لاکھ کیسز سامنے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :