لاہور ،ہائی رسک قرار دئیے گئے 9 اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم کل سے دوبارہ شروع ہو گی

اتوار 13 اپریل 2014 15:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) پنجاب کے ہائی رسک قرار دئیے گئے 9 اضلاع میں تین روزہ پولیو مہم کل ( پیر ) سے دوبارہ شروع ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے یہ اعتراف کیا تھاکہ صوبے کے 9اضلاع میں پولیو مہم غیر تسلی بخش تھی،یہ اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس ہیں اس لیے ان میں فوری طور پر نئے سرے سے پولیو مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ان اضلاع میں راولپنڈی،لاہور،ملتان،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،میانوالی،جھنگ اور خانیوال شامل ہیں۔ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ان اضلاع میں 14اپریل سے پولیو مہم شروع کی جائے گیجو تین روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :