صوبہ بھر میں بچوں کی نگہداشت اور مفید شہری بنانے کیلئے چلڈرن ہومز کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے‘ وزیر سماجی بہبود،محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر ذیلی اداروں کی اپ گریڈیشن بارے تجاویز زیر غورہیں‘ہارون سلطان بخاری
اتوار 13 اپریل 2014 17:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں چلڈرن ہومز کے قیام کا دائرہ کار وسیع کیا جارہاہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں67.593ملین روپے کی لاگت سے چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جبکہ بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر ذیلی اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔
اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری، ڈی جی ، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ فیصل آباد میں چلڈرن ہوم کے قیام سے یتیم بچوں کو تحفظ حاصل ہو گا اور غلط ہاتھوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہوم میں رہائش بچوں کو تعلیم ، کھانا پینا، ہنر مند اور دیگر اقدامات حکومت اپنی سربراہی میں انجام دیتی ہے۔
سید ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ اس وقت سماجی بہبود کی سربراہی میں گہوارہ سنٹرز لاہور، راولپنڈی اور ملتان جبکہ دارلاطفال سرگودھا، راولپنڈی سیالکوٹ ، لاہور گوجرانوالہ، ناروال2، ڈی جی خان2اور بہاولپور میں2، نگہبان صوبے کے ساہیوال کے سوا دیگر 8ڈویژنز میں، کاشانہ سنٹرز لاہور ، سرگودھا اور راولپنڈی ، لاہور میں چمن جوکہ گونگے بہرے بچوں کے لیے احسن طریقہ سے کام انجام دے رہے ہیں جہاں پر یتیم بچے بچیاں تعلیم یافتہ بن کر اپنی صلاحیتیں حکومتی و دیگر جگہوں پر اجاگر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کا نظم و ضبط اور کارکردگی دیکھ کر محکمہ سماجی بہبود کی افادیت کی اہمیت سامنے آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.