صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کیلئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم مہیا کی گئی‘ وزیر خزانہ پنجاب،نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے مختص کئے ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن
اتوار 13 اپریل 2014 21:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے رویوں میں تبدیلی لائی جائے کیونکہ صحت کے چیلنجوں سے نمٹنا وقت کی ضرورت ہے، بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں ان امراض پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل ہماری معیشت پر بوجھ کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور صحت کے لیے 102ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں ہر 20 منٹ بعد ایک ماں دوران زچگی فوت ہو جاتی ہے اس طرح سال میں 15ہزار مائیں دوران زچگی زندگی ہار جاتی ہیں جبکہ دنیا میں 40 ہزار بچے پیدائش کے پہلے 30 دنوں میں فوت ہو جاتے ہیں جن میں سے 98 فیصد ترقی پذیر ممالک سے ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.