درد کش ادویات کا زیادہ استعمال امراضِ قلب اور فالج کا باعث

منگل 15 اپریل 2014 13:14

درد کش ادویات کا زیادہ استعمال امراضِ قلب اور فالج کا باعث

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء)دردکش ادویات وقتی طور پر تو سکون اور راحت کا باعث بنتی ہیں تاہم انہیں معمول بنا لینا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ جی ہاں نیدر لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ زیادہ مقدار اور طویل عرصے تک دردکْش ادویات کا استعمال دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ادویات لینے سے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے کا خدشہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے جو فالج اور امراضِ قلب کا سبب بن سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ آج کی تیز رفتار اور مشینی زندگی میں ان ادویات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ اپنی طویل المیعاد صحت سے زیادہ فوری طور سے تکلیف دور کرنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کے منفی اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔