مہنگائی سے تنگ سابق فوجی نے اردنی وزیراعظم کو جوتادے مارا،دوران تقریب سابق فوجی وزیراعظم کومخاطب کرنے لگے روکنے پر جوتادے مارا،اردنی حکام

منگل 15 اپریل 2014 22:51

مہنگائی سے تنگ سابق فوجی نے اردنی وزیراعظم کو جوتادے مارا،دوران تقریب ..

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2014ء) اردن میں سابق فوجی نے وزیراعظم عبداللہ نصر کوجوتادے مارا،سیکورٹی اہلکاورں نے حملہ آورکوجوتا اچھالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی حکام نے بتایاکہ وزیراعظم پر شمالی شہر جراش میں ایک تقریب کے دوران جوتا اچھالا گیا وہ وقت ملکی معیشت کے بارے میں گفتگو کررہے تھے، 65 سالہ سابق فوجی مفلح محسنہ اپنی نشست سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہنے لگے،آپ نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے،اس پر شہر کے مئیر نے محسنہ کو ٹوکا اور کہا کہ وہ بولیں نہیں کیونکہ ان کی گفتگو کی باری نہیں آئی ہے لیکن وہ اس پر غصے میں آگئے اور اپنے جوتے اتار کر اسٹیج کی جانب اچھال دیے جہاں وزیراعظم اور پانچ وزراء بیٹھے ہوئے تھے،پولیس نے اس کے بعد محسنہ کو وزیراعظم اور کابینہ کے وزراء پر جوتا اچھالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایک بلدیاتی عہدے دارنے بتایاکہ اس کو اس کے اپنے تحفظ کے پیش نظر گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ بعض حاضرین نے اس کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :