آبادی کی شرح میں کمی اور ایڈز سے بچاؤ ، عالمی ادارہ صحت نے مساجد اور مدارس کے ذریعہ وزارت مذہبی امور سے تعاون مانگ لیا

پیر 16 اپریل 2007 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2007ء) عالمی ادارہ صحت نے وزارت مذہبی امور کے تعاون سے پاکستان میں شرح پیدائش کو کم کرنے اور ایڈز جیسی موذی امراض سے بچاؤ کیلئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر حسین اے الجزائری اورپاکستان میں نمائندے ڈاکٹر ریلف بیلے نے وفاقی وزیر مذہبی امور محمد اعجاز الحق سے ملاقات کی اور اس موقع پر علماء اکرام ، مشائخ عظام اور آئمہ حضرات کے ذریعہ عوام میں شعور اجاگر کرنے لٹریچر تقسیم کرنے اور دیگر مواد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ورلڈ بینک کی طرف سے مدارس میں صحت وصفائی کے نظام اور جدید عصری تعلیم کیلئے پاکستان کو مالی امداد دینے کا کہا گیا اس موقع پر محمد اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ آبادی کو وسائل کے مطابق رکھا جائے ، اس سلسلہ میں وزارت بہبود آبادی بھرپور کردارادا کررہی ہے ، مشیر وزارت صحت عوام میں ایڈز سے بچاؤ کیلئے مہم چلا رہی ہے ، وزارت مذہبی امورنے علماء اکرام کے ذریعہ آبادی کی شرح کو وسائل کے مطابق رکھنے کیلئے ہر طرح کا تعاون جاری رکھا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کی جانے والی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے ، اس سلسلہ میں جلد ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ ٹھوس اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ملک گیر مہم شروع کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :