ڈیٹا کی حفاظت : موبائل کمپنیز کا اسمارٹ فونز میں کل سوئچ لگانے کا فیصلہ

جمعہ 18 اپریل 2014 14:25

ڈیٹا کی حفاظت : موبائل کمپنیز کا اسمارٹ فونز میں کل سوئچ لگانے کا فیصلہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) ڈیٹا کی چوری روکنے کے لئے ماہرین موبائل فونز میں ایک اسمارٹ تالا لگانے کی تیاریاں کررہے ہیں، 5 کمپنیوں نے اپنے اسمارٹ فونز میں کل سوئچ نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماہرین موبائل فونز میں موجود تصویریں، نمبرز اور پاس ورڈ سمیت دیگر حساس معلومات کی حفاظت یقینی بنانے کی ایک اور کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسمارٹ فونز بنانے والی 5 بڑی کمپنیوں نے اگلے سال سے اپنے فونز میں کِل سوئچ نامی حفاظتی لاک نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیچر کی مدد سے چوری ہونیوالے موبائل کو نہ صرف ناقابل استعمال بنایا جاسکتا ہے بلکہ اپنے موبائل کا مکمل ڈیٹا بھی مٹایا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں چوری کیا گیا اسمارٹ فون صرف ایک ہی کام انجام دے سکتا ہے اور وہ ہے پیپر ویٹ کا۔

متعلقہ عنوان :