پشاور”صحت کا انصاف مہم“ اتوار کی بجائے کل شروع ہوگی،وزیر صحت نگرانی خود کریں گے

جمعہ 18 اپریل 2014 14:46

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور وزیرصحت شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ آنے والی ”صحت کا انصاف مہم“ اتوار کی بجائے (آج)ہفتے کو ہوگی اور چاروں اضلاع پشاور،چارسدہ،مردان اور صوابی میں وہ خود اس مہم کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کا انصاف کی سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ اب نظام کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے۔محکمہ صحت میں کسی قسم کی کرپشن اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں غفلت کے مرتکب لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا