افغان حکام نے موبائل وائرس کی افواہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کر دی

پیر 16 اپریل 2007 18:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2007ء) افغان حکومت نے موبائل وائرس کی افواہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افواہ بے بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں گزشتہ روز موبائل فون کے 20 لاکھ صارفین میں یہ افواہ جنگل کی آگ طرح پھیلی کہ فلاں نمبر کی کال موصول ہو نے پر انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ یہ افواہ بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دشمن کی کارروائی ہے ۔واضح رہے کہ افغان حکام دشمن کا لفظ عمومی طور پر طالبان کے لئے استعمال کر تے ہیں

متعلقہ عنوان :