کراچی میں 2014 کا تیسرا پولیو کیس منظرعام پر آگیا ، متاثرہ بچی کے والدین کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) کراچی میں 2014 کا تیسرا پولیو کیس منظرعام پر آگیا، متاثرہ بچی کے والدین نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاندان حال ہی میں وزیرستان سے کراچی منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے دعوؤں کے باوجود پولیو کیسز کے منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈاپ ٹاؤن یوسی پانچ کی بچی رواں سال شہر قائد میں پولیو وائرس کا تیسرا نشانہ بنی۔ نائلہ کی عمر ایک سال ہے، ٹاؤن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکور میمن کے مطابق متاثرہ بچی کے خاندان نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ خاندان کا تعلق محسود قبیلے سے ہے اور یہ حال ہی میں شمالی وزیرستان سے کراچی منتقل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :