صوبے کے چاروں اضلاع میں شروع کردہ صحت کا انصاف پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،شہرام خان ترکئی،ویکسین بر وقت نہ پہنچنے پر پولیو مہم20اپریل بروز اتوار کو ہوگی،خیبر پختونخوا کی حکومت اپنی دستیاب وسائل سے استفادہ کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائے گی

ہفتہ 19 اپریل 2014 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے کے چاروں اضلاع میں شروع کردہ صحت کا انصاف پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ ویکسین بر وقت نہ پہنچنے پر پولیو مہم20اپریل بروز اتوار کو ہوگی۔وہ شہباز گڑھی مردان میں ڈی ٹائپ ہسپتال میں صحت کا انصاف کے تیسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر لطیف، پولیو کے انچارج ڈاکٹر نیاز ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور محکمہ صحت کے افسران و اہلکار موجود تھے۔وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پولیو پروگرام کے منتظمین نے ایک عجیب میکنزم تیارکی ہوئی ہے جو خیبر پختونخواکیلئے بہتر نتائج نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کیلئے باقاعدہ ایک گائیڈلائن دی گئی ہے اگر ہمارے لئے بھی ایسا لائحہ عمل وضع کرتے تو مشکلات پر آسانی سے قابوپایا جا سکتا ہے تاہم خیبر پختونخوا کی حکومت اپنی دستیاب وسائل سے استفادہ کرکے پولیو مہم کو کامیاب بنائے گی۔

شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ہمیں پولیو مہم جیسے اہم ایشوپر سیاست نہیں کرنی چاہئے کیونکہ بچے کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم، صحت کے ساتھ دیگرسرگرمیوں میں بھی بچوں کی بھر پور رہنمائی کرنی چاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے پولیو مہم میں بھر پو دلچسپی لینے پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :