طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے رواں سال کلاس ون سے انگلش میڈیم کلاسز شروع کی جائیگی،مشتاق غنی

ہفتہ 19 اپریل 2014 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی نے کہا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے امسال سے کلاس ون سے انگلش میڈیم کلاسز شروع کی جائیگی، پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ جناح کالج برائے خواتین کی طالبات کو ڈگریاں دینے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی کاکہناتھا کہ موجودہ صوبائی حکومت زندگی کے ہر شعبے خصوصا تعلیم میں تبدیلی لانا چاہتی ہے اس مقصد کیلئے اسی سال سے کلاس ون سے انگریزی میڈیم کلاس کا آغاز کیا جائیگا جس کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کواین ٹی ایس کے ذریعے لیا جائیگا انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال تین لاکھ نئے بچوں کو پرائمری کی سطح پر داخل کیا گیا جبکہ امسال صوبائی حکومت کا ٹارگٹ سات لاکھ ہے انہو ں نے کہاکہ سولہ سال تک تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کو سکالرشپ دئیے جائینگے اور یہ سلسلہ اس وقت تک رہے گا جب تک انہیں روزگار نہیں ملتا اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت لسٹیں بنا رہی ہے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے پانچ سو ملین انڈوومنٹ فنڈ قائم کردی ہے جس میں اساتذہ کو پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپ دی جائیگی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کے مطابق موجودہ حالات میں صوبائی حکومت امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور لوگ اس صوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم انہیں مواقع فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :