پشاور ، بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے صحت کا انصاف مہم کا آخری مرحلہ ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ، رضاکاروں کی 4 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر نے میں مصروف رہیں ،ذرائع ،شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی ، عوام کو مشکلات کا سامنا

اتوار 20 اپریل 2014 16:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے صحت کا انصاف مہم کا آخری مرحلہ اتوار کو جاری رہا ذرائع کے مطابق صحت کا انصاف مہم کے آخری مرحلے میں پشاور کی 97 یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ علاقوں کے 5 حلقوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

مہم کے آخری مرحلے میں رضاکاروں کی 4 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر نے میں مصروف رہیں صحت کا انصاف مہم کے آخری مرحلے میں بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ویکسی نیشن میں مصروف ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود رہے جبکہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑاواضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے لاگت کے ”صحت کا انصاف“ پروگرام کے تحت شہر بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر لاکھوں بچوں کو پولیو اور دیگر امراض سے بچاؤکی خوراک دی گئی۔

متعلقہ عنوان :