وفاقی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکراتی عمل تیز کرے،شہرام خان ترکئی، طالبان اور حکومت کی مابین مزاکراتی عمل میں تعطل کے باعث ایک بار پھر دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے ، وزیر صحت خیبرپختونخوا

منگل 22 اپریل 2014 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت نے وفاقی حکومت کو مزاکراتی عمل تیز کرنے جبکہ طالبان کو مزاکرات میں سنجیدگی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے ان خیالات اظہار لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لائے گئے چارسدہ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے زخمیوں کی بہتر طبعی امداد کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو موقع پر ہدایات دیں ۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت کی مابین مزاکراتی عمل میں تعطل کے باعث ایک بار پھر دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے جسکے باعث قانون نافذ کرنے والے اور معصوم شہری ایک بار پھر لہو لہان ہورہے ہیں ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا حکومت مزاکراتی عمل میں معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے وفاقی حکومت مزاکراتی عمل کو تیز کرے۔

متعلقہ عنوان :