خوش رہنے والے افراد دبلے نہیں ہو سکتے،تحقیق

جمعرات 24 اپریل 2014 16:17

خوش رہنے والے افراد دبلے نہیں ہو سکتے،تحقیق

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء)جو افراد ہمیشہ خو ش رہتے ہیں سلمنگ کلب اور ڈائیٹنگ بھی ان کو دبلا نہیں کرسکتی۔ جا پا نی تحقیق کے مطا بق جو افراد مثبت سو چ رکھتے ہیں اور خوش رہتے ہیں ان کے لیے وزن کم کر نا بہت مشکل ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے اس سے متعلق تھو ڑی پریشانی لینا ضروری ہے۔نئی تحقیق کے مطا بق جو افراد وزن کم کرنے کے بارے میں زیادہ سو چتے ہیں ان کے لیے ڈائٹنگ پلا ن زیادہ فائدہ مند ثا بت ہوتے ہیں ،جبکہ وہ افراد جو اپنے وزن کے بارے میں فکر مند نہیں ہو تے ڈائٹنگ پلا ن بھی ان کو دبلا نہیں کر سکتے۔