دہی کا استعمال بچوں کو کئی مہلک انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تحقیق

جمعہ 25 اپریل 2014 12:57

دہی کا استعمال بچوں کو کئی مہلک انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے، تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2014ء) گرمیوں میں دہی کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے تاہم امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کا استعمال بچوں کو مختلف اقسام کے انفیکشنزسے محفوظ رکھنے میں بھی بھر پور کردار ادا کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مقامی امریکی یو نیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دہی کا استعمال بچوں میں نزلے اور پیٹ کے مختلف انفیکشنزسے حفاظت کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔ ا س میں موجود خاص قسم کا بیکٹیریا نہ صرف انفیکشنز سے حفاظت کرتا ہے بلکہ گرمی کے اثر کو ختم کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :