پاکستان پولیوسے متاثرہ دنیا کا آخری ملک رہ جائیگا،عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 26 اپریل 2014 13:50

پاکستان پولیوسے متاثرہ دنیا کا آخری ملک رہ جائیگا،عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26اپریل 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ دنیا بھر میں پولیو کے متعدی مرض سے متاثر ہ آخری تین ملکوں کی فہرست میں پاکستان تاحال سرِ فہرست ہے، جہاں پولیو وائرس کے بڑے ذخائر موجود ہیں، یہ زمین پر آخری مقام ہوگا، جہاں پولیو کا مرض پایا جاتا ہوگا،یہ پریشان کن معلومات اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ (ایس اے جی ای) کے ماہرین کے ایک اجلاس میں بتائی گئی، ایک حکومتی عہدیدار نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ اس ہفتے ایک اجلاس میں دنیا بھر میں پائی جانے والی بڑھتی ہوئی تشویش کا مختصر خلاصہ پیش کیا کہ پاکستان میں پولیو وائرس کے بدترین اثرات متواتر ظاہر ہورہے ہیں،ایس ای جی ای کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو سے متاثرہ ممالک پاکستان، نائجیریا اور افغانستان میں پولیو کیسز کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ پاکستان باقی دو پولیو سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں اولین درجے پر ہے، جہاں اس سال اب تک پولیو کے بے قابو وائرس سے متاثرہ پچاس کیسز سامنے آچکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کی تھی کہ پولیو کے وبائی مرض سے متاثرہ ممالک میں بھارت آخری ملک ہوگا، یہ پیش گوئی اس کی آبادی کے حجم اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی قابو سے باہر صورتحال کو دیکھتے ہوئے کی گئی تھی، لیکن بھارت نے پولیو سے پاک ملک کا درجہ حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا،مسلسل پولیو وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے پشاور، فاٹا اور کراچی اس اجلاس میں بحث کا مرکزی نکتہ بنے رہے،انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں موجودہ صورتحال بارود کے ڈرم کی مانند ہے، جو کسی وقت دھماکے سے پھٹ جانے کی صورت میں بڑے پیمانے پر پولیو وائرس کے پھیلاوٴ کا سبب بن سکتا ہے،مزید یہ کہ بجائے اس صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کے حکومت کی گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ اس ہفتے پاکستان میں پولیو کے پانچ نئے کیس رپورٹ کیے گئے، جن میں سے دو خطرناک پولیو وائرس ٹائپ 1-WPV1، اور تین سرکولیٹنگ ویکسین ڈرائیوڈ پولیو وائرس ٹائپ 2-cVPV2 ہے، چار کیسز فاٹا میں اور ایک کراچی میں گڈاپ کے علاقے سے رپورٹ کیا گیا،حکام کو یہ جان کر شدید جھٹکا لگا کہ کل پچاس بچوں میں سے جو اب تک خطرناک پولیو وائرس سے مفلوج ہوچکے ہیں، ان میں سے چالیس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہیں پولیو کی ایک بھی خوراک نہیں پلائی گئی تھی،اکتالیس کیسز فاٹا میں رپورٹ کیے گئے، آٹھ خیبر پختونخوا سے، اور تین سندھ سے۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور پنجاب میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا،راولپنڈی کے بارے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ پشاور کے بعد دوسرے نمبر پر ہوگا، اس لیے کہ یہاں بھی پشاور کی طرح فاٹا، باجوڑ ایجنسی، شمالی اور جنوبی وزیرستان، مہمند ایجنسی اور افغانستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے خاندانوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو