غربت اور پسماندگی کا خاتمہ معیار تعلیم کی بہتری اورروزگار سے مشروط ہے، پرویزخٹک،صوبے میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ معیار تعلیم کی بہتری اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے ممکن ہے،محنت کش طبقے کے تمام مسائل ہمارے علم میں ہیں ،ازالے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کیا جائیگا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 26 اپریل 2014 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صنعتی و تجارتی ترقی معاشی خوشحالی یقینی بنانے کے علاوہ بیروزگاری کے خاتمے کی کنجیاں ہوتی ہیں مگر غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں وسطی ایشیاء کے گیٹ وے اور تجارتی منڈی کو صنعتی قبرستان میں بدل دیا گیا اسی طرح ہمارے صوبے میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ معیار تعلیم کی بہتری اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے ممکن ہے مگر افسوس کہ ماضی میں اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی حتی کہ کئی سنہری مواقع ضائع بھی کئے گئے اب یہاں صنعتی ترقی کیلئے کشش بالکل ختم ہو گئی ہے اور بیروزگاری میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ مختلف شہری وفود کے علاوہ مزدور برادری کے 20رکنی وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد اقبال کی زیرقیادت ان سے سی ایم انیکسی پشاور میں ملاقات کی اور اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا وفود نے مختلف صنعتی یونٹوں کی بندش اور مزدوروں کی بیروزگاری و زبوں حالی پر روشنی ڈالتے ہوئے دادرسی کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے مناسب کاروائی کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ محنت کش طبقے کے تمام مسائل ہمارے علم میں ہیں اور ان کے ازالے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کیا جائے گاتاہم انہوں نے محنت کش برادری پر بھی زور دیا کہ منفی ٹریڈ یونین سرگرمیوں اور سیاست بازی سے دامن بچائیں اور آجر و اجیر کے بہتر تعلقات، شبانہ روز محنت اور اعتماد سازی پر توجہ دیں تاکہ کارخانوں کی پیداوار اور انکے روزگار کا سلسلہ پھلے پھولے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور صنعتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کو سرکاری تحویل سے نکال کر نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ نجی شعبہ خود ان صنعتی بستیوں میں درکار سہولیات کا بندوبست کرے اور کارخانے کام کرنا شروع کریں کیونکہ یہی صنعتی بستیوں کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنانے کا بہترین طریقہ ہے انہوں نے کہا کہ توانائی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ہم نے جامع توانائی پالیسی بنا کر اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے ہم گھریلو اور صنعتی استعمال کیلئے الگ الگ پن اور تھرمل بجلی گھر قائم کرنے لگے ہیں اور توانائی کے تمام ذرائع بروئے کار لاکر نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا مستقل خاتمہ کرینگے بلکہ سستی بجلی سے صنعتوں کا پہیہ تیز کرینگے اور صوبے کو سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنائیں گے ہم آئل ریفائنری اور نئے صنعتی زونز کے قیام کیلئے بھی سنجیدگی سے کوشاں ہیں وفاق اضافی گیس کے استعمال پر ہمارا حق مان چکا ہے مگر اب ہم نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ یہ حق دینے میں تاخیر نہ کرے ہمیں پن بجلی منافع کے بقایاجات بھی فوری ادا کرے تاکہ ہم اپنے عوام کیلئے کچھ کر سکیں اسی طرح مرکزی لیبر و صنعتی پالیسی اور وسائل کی تقسیم میں بھی خیبرپختونخوا کو جائز مقام اور حقوق دینے کیلئے ہم وفاق سے قریبی رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری شفاف پالیسیوں کی بدولت صوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکشوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد بھی شروع ہوئی ہے وزیراعلیٰ نے وفد کی شکایت پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کو مزدوروں کی بچیوں کے شادی گرانٹ اور فوتگی گرانٹ کے تمام کیس فوری نمٹانے کی ہدایت کی تاکہ انکی بے چینی کا خاتمہ ہو انہوں نے بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی انہوں نے لیبر کالونیوں کے کوارٹرز پر غیرمتعلقہ قابضین کی شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ورکرز بورڈ کے علاوہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو یہ قبضے ختم کرنے اور مستحق مزدروں کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پشاور میں لیبر کمپلیکس کی تعمیر، تمام کارخانوں کو فیکٹری ایکٹ کے تحت رجسٹر کرنے، سوات میں نئی لیبر کالونی کی تعمیر اور دیگر مطالبات کا ہمدردانہ جائزہ لینے کا یقین بھی دلایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی