مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں وفاقی محکموں کے افسران کا اجلاس،ڈینگی کی روک تھام کے لئے وفاقی محکمے اپنی حدود میں ویکٹر سرویلنس ، ہاٹ سپاٹس کی تلفی کو یقینی بنائیں‘خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے وفاقی محکموں کو صوبائی محکمہ صحت اور ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہو ں گی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے وفاقی محکمے اپنے دفاتر کی حدود ، رہائشی کالونیوں اورتعلیمی اداروں میں ڈینگی سرویلنس کے اقدامات اور آگاہی مہم چلانے کے پابند ہیں،صوبائی حکومت ان کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں لاہور میں واقع وفاقی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل ، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراعجاز منیر ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ (ایپڈیمک رسپانس اینڈ کنٹرول) ڈاکٹر جعفر الیاس ، انچارج چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل پروفیسر وسیم اکرم، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذ احمد کے علاوہ محکمہ ریلوے ، کسٹمز، پاکستان پوسٹ آفس، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایف آئی اے ، سوئی نادرن گیس ، پاکستان ٹیلی کارپوریشن ، لیسکو، نیب اور نادرا سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی محکموں کے افسران کو ڈینگی کی صورتحال اور اس کی روک تھام بارے بریفنگ دی گئی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر اور دیگر عمارات میں ڈینگی سرویلنس ، لاروی سائیڈنگ کو یقینی بنائیں اور اپنی حدود میں ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس کو ختم کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ صحت اور ضلعی حکومت اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور وفاقی محکموں کے اہلکاروں کو ڈینگی سرویلنس کے بارے تربیت فراہم کی جائے گی ۔

وزیر اعلی ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں اس لئے تمام محکموں کو مربوط کوششوں اور سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر جعفر الیاس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پنجاب میں ڈینگی کے صرف تین کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل نے کہا کہ ڈینگی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر ہو سکتا ہے ۔

لہٰذا ہم سب کو مل کر اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنا ہو ں گے- سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ اس وقت جتنی بہتر ڈینگی سرویلنس ہو گی آنے والے مون سون میں ڈینگی مچھر کی افزائش اتنی ہی کنٹرول میں رہے گی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ڈینگی پر کنٹرول کے سلسلے میں وفاقی محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس ہر ماہ منعقد ہوا کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو