مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے سلسلہ میں وفاقی محکموں کے افسران کا اجلاس،ڈینگی کی روک تھام کے لئے وفاقی محکمے اپنی حدود میں ویکٹر سرویلنس ، ہاٹ سپاٹس کی تلفی کو یقینی بنائیں‘خواجہ سلمان رفیق
ہفتہ 26 اپریل 2014 20:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے وفاقی محکموں کو صوبائی محکمہ صحت اور ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہو ں گی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے وفاقی محکمے اپنے دفاتر کی حدود ، رہائشی کالونیوں اورتعلیمی اداروں میں ڈینگی سرویلنس کے اقدامات اور آگاہی مہم چلانے کے پابند ہیں،صوبائی حکومت ان کی ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں لاہور میں واقع وفاقی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عامر سہیل ، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراعجاز منیر ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل ) ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ (ایپڈیمک رسپانس اینڈ کنٹرول) ڈاکٹر جعفر الیاس ، انچارج چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل پروفیسر وسیم اکرم، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذ احمد کے علاوہ محکمہ ریلوے ، کسٹمز، پاکستان پوسٹ آفس، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایف آئی اے ، سوئی نادرن گیس ، پاکستان ٹیلی کارپوریشن ، لیسکو، نیب اور نادرا سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.