سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید پانچ افراددم توڑگئے،مصری شہری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق،حال ہی میں سعودی عرب سے اپنے ملک کا سفرکیاتھا،کروناوائرس میں مبتلا افرادکی تعداد313ہوگئی،ایک مصری،ایک بھارتی،تین بنگالی بھی شامل ہیں،سعودی وزارت صحت

ہفتہ 26 اپریل 2014 20:57

سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید پانچ افراددم توڑگئے،مصری شہری میں ..

ریاض/قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2014ء) سعودی عرب میں کرونا وائرس کا شکار مزید پانچ افراد دم توڑگئے،ریاض میں مزید چودہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد تین سو تیرہ تک جا پہنچی ہے،ادھر ایک مصری شہری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو سعودی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ سارس نما کرونا وائرس سے مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار بیٹھے، جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی،ستمبر 2012 سے اب تک 92 افراد کرونا وائرس کے باعث موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں، سعودی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت ریاض میں مزید چودہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد تین سو تیرہ تک جا پہنچی ہے، رمضان سے ذی الحج تک زائرین کی آمد کے پیش نظر مرض کی شدت میں اضافہ سعودی حکومت کے لیے باعث تشویش ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر مرض کے بارے میں رپورٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مرض کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،ادھر ایک مصری شہری میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے حال ہی میں سعودی عرب سے مصرکا سفرکیاتھا،مصری وزارت صحت کے بیان کے مطابق تین بنگالی ایک بھارتی اورایک مصری شہری بھی وائر س میں مبتلا ہونے والوں میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :