کراچی کی 35 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری ، موٹر سائیکل پر پابندی

اتوار 27 اپریل 2014 12:13

کراچی کی 35 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم جاری ، موٹر سائیکل پر پابندی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) کراچی کی پینتس یونین کونسلز میں آج انسداد پولیو مہم چلائی جا رہی ہے ، ان علاقوں میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے کیماڑی ، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ کی 35 یونین کونسلز میں آج بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ رضا کار ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں ۔ متعلقہ علاقوں کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :