بھارت میں بنگلہ دیشی سرحد سے ملنے والے ریچھ کے بچے چڑیاگھر پہنچادیئے گئے،ریچھ کے بچے ماں سے دور رہنے کے باعث کمزور ہوچکے ہیں،ان کی صحت کا خیال رکھاجائیگا،محکمہ جنگلات

اتوار 27 اپریل 2014 13:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) بھارت میں ریچھ کے دوبچوں کو نیا گھرمل گیا،بھارتی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش سے ملحقہ بھارتی سرحد سے مزدوروں کو ملنے والے ریچھ کے بچے چڑیا گھر پہنچا دیئے گئے،ریچھ کے یہ ننھے بچے بھٹک کر سڑک پر پہنچ گئے تھے، بھارت کے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ریچھ کے بچوں کو بھارت کی شمالی ریاست تری پورہ کے چڑیا گھر پہنچا دیا،محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھاکہ ریچھ کے بچے ماں سے دور رہنے کے باعث کمزور ہوچکے ہیں لیکن چڑیا گھر میں ان کی صحت کا خیال رکھاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :