سعودی عرب میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

پیر 28 اپریل 2014 13:24

سعودی عرب میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28اپریل 2014ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ 2012 سے اب تک کم از کم 100 سے زائد مریض مرس نامی کرونا وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ صحت نے بتایا کہ وائرس سے مزید آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اس طرح اب اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 102 ہوگئی وزیر صحت نے کہا کہ ریاض، جدّہ اور دمام کے تین ہسپتالوں میں مرس کے علاج کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مرض نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے بخار، سرسام یا نیمونیا اور گردے ناکارہ ہو جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب سے انفیکشن کی جانچ میں امداد کی پیش کش کی ہے۔سعودی عرب کے محکمہ صحت نے ان اموات کی معلومات اتوار کو دیر سے فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :