بے تحاشہ قہقے لگانا جان لیوا مراض کو دعوت دے سکتا ہے، برطانوی ماہرین

منگل 29 اپریل 2014 12:39

بے تحاشہ قہقے لگانا جان لیوا مراض کو دعوت دے سکتا ہے، برطانوی ماہرین

لندن …این جی ٹی …یوں تو ہنسنا اور قہقہے لگانا زندہ دلی کی علامت سمجھاجاتا ہے لیکن طبی ماہرین کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ ہنسنا یا قہقہے لگانا امراض تنفس اور امراض قلب سمیت کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تیز آواز میں ہنسنے سے ہرنیا،مرگی کے دورے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ لاحق ہو سکتاہے اور اس کی کئی مثالیں بھی سامنے آچکی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نارمل ہنسی صحت کے لئے فائدہ مند ہے لیکن بہت زیادہ تیز آواز میں قہقہے لگانا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس لئے ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے۔