حکومت نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی میں 4روپے فی کلو اضافہ نہ کیا تو ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد نہیں ہو سکے گی ‘ شوگر ملز ایسوسی ایشن
منگل 29 اپریل 2014 15:58
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی میں 4روپے فی کلو فوری اضافہ نہ کیا تو ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد نہیں ہو سکے گی جسکے باعث کسانوں کو انکی فصل کی مد میں 15سے 20ارب کی ادائیگیاں کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا ، بھارت نے اپنے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن بنانے کے لئے شوگر انڈسٹری کو 6600کروڑ روپے بلا سود قرضے مہیا کئے ہیں پاکستانی حکومت بھی شوگر انڈسٹری کو اسی طرز پر قرض فراہم کرے ،ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں اس لئے رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ریاض کیانی اور سابق چیئرمین جاوید کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں ہمارا بھارت ، برازیل اور تھائی لینڈ سے مقابلہ ہے ۔ ہمارا ہمسایہ ملک عالمی منڈی میں چینی برآمد کرنے کیلئے اپنی شوگر ملوں کو 54ڈالر فی ٹن کی برآمدی ریبیٹ سبسڈی دے رہا ہے ہے اور موجودہ حالات میں ہماری انڈسٹری مقابلہ کرنے سے قاصر ہے ۔
حکومت نے اس سے قبل بھی چینی برآمد کرنے کی مد میں ایس آر او77جاری کیا تھا جسکی مد میں ابھی تک 2ارب 10کروڑ کی ادائیگیاں نہیں جسکی وجہ سے ہم آگے کسانوں کو انکی فصل کی رقم ادا نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی کسانوں کے 15سے 20ارب روپے ادا کرنے ہیں اگر حکومت نے چینی کے فاضل ذخائر برآمد کرنے کیلئے سبسڈی نہ دی تو کسانوں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکیں گی جس سے انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہو جائے گی ۔ امسال ملک بھر میں شوگر انڈسٹری نے 219ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں جس میں پنجاب میں134ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا دباؤ ہے کہ اگر دو مئی تک کسانوں کو بقایا جات کی ادائیگیاں نہ کی گئی تو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت ہماری گزارشات کی منظوری تک ضلعی حکومتوں کو اس سے باز رہنے کے احکامات جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی سی پی کو تجویز دی ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کا بفر سٹاک رکھے تاکہ چینی کی موجودہ قیمت میں استحکام آسکے اور اگلے سیزن میں ممکنہ کمی کی صورت میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پنجاب میں دو سے تین شوگر ملیں فروخت ہو چکی ہیں اور گھمبیر حالات کی وجہ سے دو سے تین مزید فروخت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بگاس سے 56میگاواٹ میں سے 26میگا واٹ بجلی آئندہ ایک دو روز تک نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہو جائے گی جبکہ باقی بجلی جون کے آخر تک سسٹم میں شامل کر دی جائیگی ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.